Image 1 Image 2 Image 3 Image 4
Pyara Islam

لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ

 لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ،

کا اقرار کرنے کے بعد وہ خوبصورت احساسات جو آپ صلی اللہ علیہ و سلم کے رویے اور گفتگو سے لوگ محسوس کرتے: 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آپ اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ پسند ہیں، 

اللہ تعالیٰ آپ سے بہت محبت کرتا ہے،  

آپ کی پچھلی تمام برائیاں معاف ہو چکی ہیں، 

آپ کے گناہ دھل چکے ہیں،  

آپ روئے زمین پر بسنے والے تمام انسانوں سے بہتر انسان ہو، 

آپ کی دنیا میں بھی عزت ہے، اور آخرت میں بھی۔ 

اللہ تعالیٰ نے آپ کو چن لیا ہے، 

ایمان اور اسلام آپ کی خوبصورتی ہیں،

دین اسلام آپ کی شان ہے، 

ارکان اسلام اللہ تعالیٰ کے انعام ہیں، 

آپ کی تکلیفیں اللہ تعالیٰ کی عنایات ہیں، 

اللہ تعالیٰ کی نصرت اور مدد آپ کے ساتھ ہے، 

آپ کو دنیا کی قیادت سونپ دی گئی ہے، 

آپ ساری دنیا کے قائد اور استاد ہو، 

انسان ہی نہیں آپ ہر مخلوق سے افضل ہو، اور ہر مخلوق آپ پر رشک کرتی ہے، 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

میں کہتا ہوں اگر آج بھی مسلمان کو یہ احساسات لوٹا دیے جائیں، اگر آج بھی اسے یہ سب محسوس کر لینے دیا جائے، اگر آج بھی ان احساسات کے راستے میں آنے والی ہر دوسری بات ختم کر دی جائے، تو دنیا کا ہر مسلمان اس پرانے اسلام کی یاد تازہ کر سکتا ہے، جسے کتابوں تک محدود سمجھا جا رہا ہے۔

میری کوشش بس اتنی ہی ہے، کہ میں اپنی تحریروں سے، خواہ ایک لمحے کے لئے ہی سہی، ایک مسلمان کو یہ احساسات واپس دلوا دوں۔ 

میں کہتا ہوں یہ اور اس طرح کے دوسرے بے شمار احساسات، ہر مسلمان کا حق ہیں۔ اگر کوئی اس کے اور ان احساسات کے درمیان رکاوٹ بنتا ہے، چاہے کسی بھی حوالے سے، کسی بھی نام سے، کسی بھی منطق سے، تو وہ غلط کر رہا ہے۔ 

ہم سب کو چاہئے، کہ ہم سب ایک دوسرے کو یہ احساسات محسوس کرنے میں مدد پہنچائیں، اور ایسے تمام حقائق، مشاہدات، اور خبریں، جو مسلمانوں کے یہ احساسات مجروح کر سکتی ہیں، ان کو منع کریں، اور انہیں پھیلنے سے روکیں۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اللہ تعالیٰ ہمیں ایمان اور اسلام کی خوشبو اور لطافت محسوس کرنے کی خوش قسمتی عطا فرمائے، آمین، یا ارحم الراحمین۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 


No comments: