Image 1 Image 2 Image 3 Image 4
Pyara Islam
Showing posts with label درود شریف. Show all posts
Showing posts with label درود شریف. Show all posts

درود شریف کی خوبصورتی اور محبت دیکھیں


درود شریف کی خوبصورتی اور محبت دیکھیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۱۔ اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے بھی درود شریف پڑھتے ہیں۔

۲۔ درود شریف پڑھنا ایک ایسا عمل ہے جو قبول ہی قبول ہے۔

۳۔ درود شریف کی قبولیت کا مطلب یہ ہے کہ اس کا اجر بھی ضرور ملے گا۔ 

۴۔ درود شریف پڑھنے والے بہت جلد اللہ تعالیٰ کے خاص اور محبوب بندے بن جاتے ہیں۔ 

۵۔ درود شریف کے ہر وقت اور ہر حالت میں پڑھنے کی قبولیت کا مطلب یہ ہے کہ ہر مقصد کے لئے پڑھ سکتے ہیں۔

۶۔ اللہ تعالیٰ درود شریف پڑھنے والے سے راضی ہو جاتا ہے۔ 

۷۔ بزرگوں کے لکھے ہوئے تمام درود شریف مقبول ہیں، لیکن ان سب کا سردار درود ابراہیمی ہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اللہ تعالیٰ ہمارے دلوں کو درود شریف کی حلاوت اور خوشبو نصیب فرمائے، آمین۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بقلم: حاوی شاہ

 

درود تُنَجِّیْنَا، (تُ نَجّی نَا)، بہت مقبول درود ہے


 درود تُنَجِّیْنَا، (تُ نَجّی نَا)، بہت مقبول درود ہے ہمارے لوگوں میں۔ ہماری خواتین اکثر اسی درود پاک کا سہارا لے کر اللہ تعالیٰ سے دعا مانگتی ہیں۔ بہت ہی پیارا درود پاک ہے۔ بندے کو تھوڑی سی بھی عربی پڑھنی آتی ہو، تو اس درود پاک کے الفاظ کی روانی اور مٹھاس جیسے دل میں اترتی محسوس کر سکتا ہے۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اس درود پاک کی برکت کے بہت سے واقعات مشہور ہیں۔ مجھے کسی میں بھی کوئی شک نہیں ہے۔ اگر کومنٹس میں اس درود پاک کی برکت کے تجربات شئیر کرنے کو کہوں، تو ہو سکتا ہے، یہاں بھی بہت کچھ پڑھنے کو مل جائیں۔

ویسے ایسے تجربات شئیر کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے، انسپیریشنل ہوتے ہیں، بہت سے لوگوں کو ترغیب ملتی ہے۔  

بہرحال، آپ یہ درود شریف کہیں سے بھی لے سکتے ہیں، کہیں سے بھی پڑھ سکتے ہیں۔ میں یہاں بس ترجمہ شئیر کر رہا ہوں، محض اس درود پاک کی خوبصورتی اور حلاوت کا احساس پہنچانے کے لئے۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یہ ترجمہ علامہ عالم فقری صاحبؒ کی کتاب سے لیا گیا ہے۔ مجھے اس میں کوئی سقم محسوس نہیں ہوا۔ پڑھیں  اور حظ اٹھائیں۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان بڑا رحم والا ہے۔

اللہ تعالیٰ ہمارے سردار حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ  اور ان کی آل پر ایسی رحمت و برکت نازل فرما جس سے ہمیں تمام ڈر، خوف اور آفتوں سے نجات ہو جائے، اور جس کی برکت سے ہماری تمام حاجتیں روا ہو جائیں، اور جس کی بدولت ہم تمام گناہوں سے پاک و صاف ہو جائیں، اور جس کے وسیلہ سے ہم تیری بارگاہ میں اعلیٰ درجوں پر متمکن ہو جائیں، اور جس کے ذریعے سے ہم زندگانی کی تمام نیکیوں اور مرنے کے بعد کی تمام اچھائیوں سے بدرجہ غایت فائدہ حاصل کریں۔ خدائے پاک تحقیق آپ ہماری دعاؤں کو قبول فرمانے والے، اور ہمارے درجات کو بلند کرنے والے، اور ہماری حاجتوں کو بر لانے والے، اور ہماری بلاؤں کو رفع کرنے والے، اور ہماری سخت مشکلات کو حل کرنے والے ہیں۔ میری فریاد کو پہنچیں اور اسے اپنے حضور تک رسائی دیں، میری عرض قبول فرمائیں یا الٰہی۔ تحقیق توہی ہر چیز پر قادر ہے۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یہ ترجمہ محض اس درود پاک کے معانی شئیر کرنے کے لئے دیا گیا ہے۔ یہ درود پاک کا   نعم البدل بالکل بالکل نہیں ہے۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اللہ تعالیٰ ہمارے دلوں کو درود پاک کی محبت سے مالا مال فرمائے، آمین۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بقلم: حاوی شاہ



میں عشا کی نماز پڑھ رہا تھا


 میں عشاء کی نماز پڑھ رہا تھا اور کہیں سے میرا دماغ پچیس چھبیس سال پہلے کے زمانے میں چلا گیا۔ مجھے اپنے چہرے میں وہ خوش قسمتی کی علامت یاد آئی جو بعد میں کہیں کھو گئی، اور آج تک نظر نہیں آئی۔ مجھے یاد آیا وہ میری زندگی کا خوش قسمت ترین دور تھا۔ میرے دل کی کیفیت کی کوئی مثال نہیں تھی، اور مجھے اپنے چہرے میں نور جھلکتا محسوس ہوتا تھا۔ بعد میں وہ بھی کہیں گم ہو گیا۔ اس زمانے میں کچھ بزرگوں نے پیش گوئی کی تھی، کہ میں اپنے وقت کا ولی ہوں۔ میں یہ سن کر اور سوچ کر خوش ہوتا تھا، کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے اتنی نعمتوں سے نواز رکھا ہے۔ 

لیکن پچیس چھبیس سال گزرنے کے بعد مجھے لگتا ہے میں اوندھے منہ پڑا ہوں۔ 

مجھے اس کمپیریزن سے خوف آ گیا۔ 

”وہ حالت اس لئے تھی کہ تو اس میں درود شریف پڑھا کرتا تھا“ میرے اندر کسی نے سرگوشی کی۔

مجھے یاد آیا میں اس زمانے میں ایک کتاب پڑھا کرتا تھا درود شریف کی، سو درود شریف کا مجموعہ۔ میں ہر روز اسے ایک بار مکمل کر لیا کرتا تھا۔ پھر میں نے سو درود ابراہیمی بھی لکھ رکھے تھے۔ میں انہیں بھی ہر روز پڑھا کرتا تھا۔ کئی بار پڑھا کرتا تھا۔ 

مجھے یاد آیا میری یہ روٹین ختم ہو گئی، اور ساتھ ہی وہ نور اور خوش قسمتی کی علامتیں بھی ساری اڑ گئی کہیں۔ پھر کبھی وہ سب کچھ نصیب نہ ہوا۔ مجھے زندگی میں کبھی اتنے پیسے نہیں ملے کہ جمع ہو سکیں، سوائے اس دور کے۔ ان دنوں میرے پاس بہت زیادہ پیسے آ رہے تھے۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

میرا دل کیا میں نماز ختم کرتے ہی درود شریف کی کتاب ڈھونڈوں وہ، ڈاؤنلوڈ کروں کہیں سے، شائد پہلے کی کر رکھی ہو کہیں۔ بس وہ کتاب نکالوں اور پڑھنا شروع کر دوں۔ جو گزر گیا سو گزر گیا۔ آئندہ ہی سہی۔

بس یوں کہیں مجھے آئندہ کافی مدت کا لائحہ عمل مل گیا تھا۔ 

میں کسی قدر جلدی جلدی نماز سے باہر آیا، اور درود شریف کی کتابیں ڈھونڈنے لگا۔ عالم فقری صاحب کی مرتب کردہ۔ خزینہ درود شریف۔ 

میں نے پرانے فولڈر کھنگالنے کی بجائے، نئے سرے سے گوگل کیا۔ آرکائیو ڈاٹ آرگ پر مل گئی۔ میں نے ڈاؤنلوڈ کی اور پڑھنا شروع کر دیا۔ ساڑھے نو کا ٹائم تھا، ساڑھے گیارہ بجے تک میں مکمل کر چکا تھا۔ لیکن وہ کتاب پڑھتے ہوئے میں جس دنیا سے گزرا، وہ بیان سے باہر ہے۔ بس یوں سمجھیں جیسے برسوں سے سوکھی پڑی زمین پر بارش برس پڑی ہو۔ جل تھل ہو گیا ہو۔ وہ کتاب واقعی خزانہ ہے۔ بیش بہا خزانہ۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

میں ان فیلنگز کا شائد کسی اگلی پوسٹ میں لکھوں، لیکن اس پوسٹ میں بس خزینہ درود شریف کی عظمت لکھنا چاہتا ہوں، جو لکھنے میں نہیں آ رہی۔ شائد اس لئے اتنی خوشی ہو رہی ہے کہ یہ کتاب میرے دل میں کہیں محفوظ تھی اتنے سالوں سے۔ شائد میرے دل کا کوئی حصہ زندہ ہو گیا تھا دوبارہ۔ 

درود شریف کے اور بھی مجموعے ہیں۔ لیکن میں نے یہی ڈھونڈا، یہی۔ اسی پرنٹ میں۔ اسی ایڈیشن میں۔ اور واقعی وہ سب کچھ زندہ ہو گیا۔ سب کچھ دھل گیا۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اللہ تعالیٰ ہمارے دل و دماغ کو درود شریف کی محبتیں اور برکتیں عطا فرمائے، آمین۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بقلم: حاوی شاہ