Image 1 Image 2 Image 3 Image 4
Pyara Islam

یہ جو آپ کے دل و دماغ میں چاہت ہے

 



یہ جو آپ کے دل و دماغ میں چاہت ہے، کہ آپ کی عبادات قبول ہو جائیں، یہی اصل خوش نصیبی ہے۔ 

آپ احتیاط سے وضو کرتے ہیں، یا اس سے بھی پہلے، بڑی محنت سے پاک صاف ہوتے ہیں، غسل کرتے ہیں، پھر جائے نماز کے لئے کوئی صاف ستھری، کوئی پاک صاف جگہ ڈھونڈتے ہیں، مسجد جاتے ہیں، یہ سب اس لئے ہے کہ آپ نماز قبول کروانا چاہتے ہیں، آپ کی سب سے بڑی خواہش یہی ہے، کہ آپ نے کوئی بھی نیکی کی ہے، کوئی بھی اچھا کام کیا ہے، تو وہ قبول ہو جائے، آپ کی تمام عبادتیں، تلاوتیں، لوگوں سے اچھا برتاؤ قبول ہو جائے۔ یہ سب آپ کے اللہ تعالیٰ پر یقین اور یوم آخرت پر ایمان کی نشانی ہے۔ 

پھر آپ نماز کے دوران کتنی توجہ رکھتے ہیں، سجدے کی جگہ سے ادھر ادھر نہیں دیکھتے، کسی سے بات چیت نہیں کرتے، کچھ کھاتے پیتے نہیں ہیں، اور اس کے علاوہ بھی بہت کچھ ادب و احترام بجا لاتے ہیں، وہ صرف اس لئے، کہ آپ کو پتہ ہوتا ہے، آپ اپنے رب کے حضور کھڑے ہیں، اور کسی بے ادبی کے ہو جانے سے ڈرتے ہیں۔ 

آپ کا یہ حال دوسری عبادات کے دوران بھی ہوتا ہے۔ تلاوت کے دوران بھی ہوتا ہے۔ 

یہی باتیں عبادات میں اصل خوشی کا باعث بنتی ہیں۔ اگر آپ یہ سوچیں اور احساسات کچھ غور و فکر سے کرنے لگیں، تو خوشی دوگنی ہو جاتی ہے۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی عبادات میں خوشیاں محسوس کرنے کی خوش قسمتی عطا فرمائے، آمین۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بقلم: حاوی شاہ


No comments: