نماز کو ترجیح دینے کا مطلب یہ ہے کہ:
۱۔ آپ اپنی تمام محرومیوں، خامیوں، کمزوریوں کو پیچھے چھوڑ جاتے ہیں۔
۲۔ آپ اپنی تمام خواہشوں، کوششوں، ارادوں پر غالب آ جاتے ہیں۔
۳۔ آپ اپنی تمام ناکامیوں، بے عزتیوں، تلخیوں، تکلیفوں، پریشانیوں پر قابو پا لیتے ہیں۔
۴۔ آپ دنیا کے مصائب و آلام، دشمنوں، حاسدوں پر فتح پا لیتے ہیں۔
۶۔ آپ کو اپنی غربت، بزدلی، کم عقلی چھپانے کے لئے جھوٹ نہیں بولنا پڑتا۔
۷۔ آپ لوگوں سے مقابلے اور موازنے کرنے سے نکل جاتے ہیں۔
۸۔ آپ کو صبر، شکر، قناعت، اطمئنان، توکل نصیب ہوتا ہے۔
۹۔ آپ کو اللہ تعالیٰ کا قرب اور اس کی محبت میسر آتی ہے۔
۱۰۔ آپ کو گمراہ کرنے والے وسوسوں اور خیالات اور جذبات سے نجات مل جاتی ہے۔
۱۱۔ آپ کو توبہ توڑنے پر مجبور کرنے والی یادوں، جگہوں، لوگوں پر غلبہ حاصل ہوتا ہے۔
۱۲۔ آپ کو گناہوں کے میکانزم سے نجات مل جاتی ہے۔
۱۳۔ آپ کو توحید اور علم لدنی حاصل ہوتا ہے۔
۱۴۔ آپ کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے نیا رزق، نیا تعارف، نیا مرتبہ نصیب ہوتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نماز کو ترجیح دینا، اول وقت میں پڑھنا، بے شمار فضائل اور انعامات کا سرچشمہ ہے۔ بے شمار شمائل اور خصائل کا منبع ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اللہ تعالیٰ ہمیں اول وقت میں نماز ادا کرنے کی خوش قسمتی عطا فرمائے، آمین۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بقلم: حاوی شاہ
No comments:
Post a Comment