Image 1 Image 2 Image 3 Image 4
Pyara Islam

آج عصر کی نماز بڑی خوبصورت نصیب ہوئی۔

 آج عصر کی نماز بڑی خوبصورت نصیب ہوئی۔ 

ایک دو دنوں سے طبیعت پر کچھ بوجھ سا پڑا ہوا تھا، 

آج اللہ تعالیٰ کی رحمت سے وہ بوجھ دور ہونا شروع ہو گیا۔ 

اور پھر جب یہ نقطہ وا ہوا تو اور بھی خوشی ہوئی، 

دراصل عصر کی تسبیح کے دوران مجھے خیال آیا تھا، کہ سبحان اللہ، الحمد للہ، اللہ اکبر، تو ایکسکلیمینشنز ہیں، فجائیہ جملے ہیں۔ 

ہم تو روزانہ کہیں نہ کہیں استعمال کرتے ہیں انہیں۔

بڑے جذباتی انداز میں، بڑی خوشی سے، بڑی رغبت سے، 

کوئی خوبصورت مسجد دیکھی، کہا سبحان اللہ، 

کوئی آئت مبارکہ سنی، کہا سبحان اللہ، 

الحمد للہ تو ویسے ہی میں بہت استعمال کرتا ہوں گفتگو میں۔ بہت کچھ کہنے سے بچت ہو جاتی ہے میری۔ 

کیسی طبعیت ہے، الحمد للہ، 

نوکری کیسی جا رہی ہے، الحمد للہ، 

اور اللہ اکبر تو سیڑھیوں سے اوپر لگا رکھا ہوتا ہے بہت سی جگہوں پر، 

سیڑھیاں چڑھتے ہوئے اللہ اکبر کہیں، 

کسی کو مسلمان ہوتے دیکھا، اللہ اکبر، 

کسی مسلمان کو کامیاب ہوتے دیکھا، اللہ اکبر، 

میں نے محسوس کیا میں تسبیح کے دوران تو اس لہجے، اور انداز سے کہتا ہی نہیں ہوں، جس طرح عام حالات میں کہتا ہوں، 

عام حالت میں تو کسی چیز پر سبحان اللہ کہوں تو پوری خوشی شامل ہوتی ہے اس میں،

الحمد للہ کہوں تو پورا ممنون ہوتا ہوں اس بات پر،

اور اللہ اکبر کی تو شان ہی نرالی ہے، 

بندہ سوچتے سوچتے فکر و ذکر کی ایسی حدوں پر پہنچ جاتا ہے، کہ بے اختیار منہ سے نکلتا ہے، اللہ اکبر۔ 

میں نے سوچا، چلو اسی لہجے اور انداز میں کہہ کر دیکھتا ہوں، جس طرح عام زندگی میں کہتا ہوں، 

اللہ تعالیٰ کی شان، کرم، فضل دیکھ کر، سبحان اللہ، 

اللہ تعالیٰ کی نعمتیں خیال کر کے، الحمد للہ، 

اللہ تعالیٰ کی عظمت، کبریائی، اور اقتدار کا سوچ کر، اللہ اکبر، 

بڑا مزہ آیا۔ میں نے وہ لمحے وہ بھی تازہ کرنے کی کوشش کی، جن میں کہا کرتا ہوں، سبحان اللہ، الحمد للہ، اللہ اکبر۔

ایسے ہی ایک خوبصورتی اور محبت کا بہانہ مل گیا،

اصل بات تو توجہ دینے کے لئے کوئی پہلو ملنا چاہئے، 

چلو تسبیح تو کرنی ہی ہوتی ہے، لہجہ ذرا محبت والا، اور حقیقی زندگی کا اپنا لیتا ہوں، 

اسی کوشش میں جذبات شامل ہو جاتے ہیں ساتھ، 

جیسے واقعی اللہ تعالیٰ کی شان دیکھ رہا ہوں، اور کہہ رہا ہوں سبحان اللہ، 

اللہ تعالیٰ کے انعام چن رہا ہوں، اور کہہ رہا ہوں الحمد للہ، 

اللہ تعالیٰ کی کبریائی محسوس کر رہا ہوں، اور کہہ رہا ہوں اللہ اکبر، 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی عبادتوں میں احساسات اور جذبات شامل کرنے کی خوش قسمتی عطا فرمائے، آمین۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


No comments: