وضو بہت بڑا انعام ہے اللہ تعالیٰ کا۔ جسے وضو نصیب ہو گیا، اسے تقریباً سارے ہی اسلام پر عمل نصیب ہو گیا۔ بندہ وضو سے رہنا شروع کر دے، کوئی مشکل ہی نہیں ہے دین کے کسی رکن پر عمل کرنا۔
وضو ایمان پیدا کرنے والے ذرائع میں سے سب سے آسان ذریعہ ہے۔ وضو ایمان کا نور ہے، وضو ایمان کی چاشنی ہے، وضو ایمان کی لذت ہے، وضو اللہ کا قرب ہے، وضو دین کی محبت ہے۔
جسے وضو کی استطاعت نصیب ہو گئی، جسے وضو کی استقامت نصیب ہو گئی، اسے اور کچھ مانگنے کی ضرورت ہی نہیں رہتی۔ اسے گویا سب کچھ مل گیا۔
اور کیسی خوبصورت بات ہے کہ وضو روحانی صحت ہی نہیں، دماغی اور جسمانی صحت کی بھی ضمانت ہے ایک طرح سے۔
بندہ وضو سے رہنے کی نیت کر لے، اس کی زبان، آنکھ، کان خود ہی درست ہو جاتے ہیں۔ اس کی کھانے پینے کی عادات ٹھیک ہو جاتی ہیں۔ اسے سوچنا اور غور کرنا آ جاتا ہے۔ اسے دین کی تروتازگی کی سمجھ آ جاتی ہے۔ اسے نماز، روزے، تلاوت کی کیفیات سمجھ آنے لگتی ہیں۔
وضو بہت بڑا دروازہ ہے خیر کا۔
۔۔۔۔۔۔۔
اللہ تعالیٰ ہمیں زیادہ سے زیادہ وقت باوضو رہنے کی سعادت عطا فرمائے، آمین۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
No comments:
Post a Comment