Image 1 Image 2 Image 3 Image 4
Pyara Islam

کتاب و حکمت کی تعلیم کیا ہے ؟

 

کتاب و حکمت کی تعلیم کیا ہے۔ کتاب کا مطلب ہے تقدیر اور حکمت کا مطلب ہے تدبیر۔ ہم سب، کچھ ایسے معاملات کا شکار ہوتے ہیں، جو کوشش سے بہتر ہو جاتے ہیں، کچھ ایسی مشکلات کا شکار ہوتے ہیں، جو کوشش سے دور ہو جاتی ہیں، لیکن ساتھ ہی ساتھ کچھ ایسے معاملات، کچھ ایسی مشکلات کا شکار بھی ہوتے ہیں، جو کوشش سے ٹھیک نہیں ہوتیں۔
میاں بیوی کے تعلقات ہوتے ہیں، روزی رزق کے معاملات ہوتے ہیں، صحت کے مسائل ہوتے ہیں، رشتہ داروں سے تعلقات کی نوعیت، ورک پلیس پر کولیگز ار سینئرز سے تعلقات کی نوعیت، بہت کچھ ایسا ہوتا ہے، جو کوشش کے باوجود ٹھیک نہیں ہوتا۔ وہ بس جیسا چل رہا ہوتا ہے، ویسا ہی رہتا ہے۔ لیکن بہت کچھ ٹھیک ہو جاتا ہے۔ بدل جاتا ہے، بہتر ہو جاتا ہے۔ جیسا ہم چاہتے ہیں ویسا ہو جاتا ہے۔ بس جو نہیں بدلتا وہ تقدیر ہے، اور جو بدل جاتا ہے وہ تدبیر ہے۔ وہ حکمت ہے۔
یہ بھی ہوتا ہے، کہ آج جو آپ کی تدبیر ہے، جو آپ کی کوشش سے بدل جاتا ہے، بہتر ہو جاتا ہے، وہ کبھی آپ کے آباء و اجداد کی تقدیر تھا۔ وہ ان کی کوشش کے باوجود بھی نہیں بدلا تھا۔
اس کا مطلب ہے آج جو آپ کی تقدیر ہے، وہ آپ کے بچوں کی تدبیر ہو سکتا ہے۔ ہو سکتا ہے، وہ کوشش کریں، اور بدل جائے۔
جو کوشش کے باوجود نہیں بدلتا، اسے اللہ تعالیٰ کے سپرد کر دیں تو اچھا رہتا ہے۔ اس کے بارے میں فکر اور پریشانی سے کوئی فائدہ نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اللہ تعالیٰ ہمارے دل و دماغ کو چیزوں کی بہتر انڈرسٹینڈنگ عطا فرمائے، آمین۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بقلم: حاوی شاہ

No comments: